سوئی سدرن گیس کمپنی کی سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست
اسلام آباد: سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ اور بلوچستان کے لئے گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست کر دی۔ کمپنی کی جانب سے دونوں صوبوں کے لئے گیس کی قیمت میں 391.69 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست دی گئی۔ اوگرا درخواست پر آج (پیر کو ) سماعت کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے ایس ایس جی سی کی جانب سے مالی سال 2023/24 کی ریوینیو ضروریات کے تحت گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ سماعت کے بعد اضافے سے متعلق سفارشات وفاقی حکومت کو بھیجی جائیں گی جو اس ضمن میں حتمی فیصلہ کرے گی۔
Load/Hide Comments


