پنجگور سے دو افراد عطا اللہ اور نامب بلوچ لاپتہ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجگور کے علاقے چتکان سے نامعلوم مسلح افراد نے دو افراد کو اغوا کرکے لاپتہ کردیا۔ لاپتہ افراد کی شناخت عطاءاللہ ولد حاجی عبدالقادر اور نامب ولد شمبے سکنہ پروم کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو 10 مارچ کو گاڑی سواروں نے پنجگور چتکان بازار میں فائرنگ کرکے زخمی حالت میں انہیں اغواءکرنے کے بعد لاپتہ کردیا۔
Load/Hide Comments


