49 ہزار 7 سو میٹرک ٹن گندم لیکر دوسرا روسی جہاز گوادر کی بندر گاہ پر لنگر انداز

گوادر (این این آئی) روس سے 49 ہزار 7 سو میٹرک ٹن گندم کا دوسرا روسی جہاز ”ایم وی رچ”گوادر بندرگاہ پر پہنچ گیا۔پاکستان کی جانب سے روس سے مجموعی طور پرساڑھے4میٹرک ٹن گندم درآمد کی جائے گی جس میں سے50ہزار میٹرک ٹن گندم سے لدا پہلا جہاز ”ایم وی لیلا چنئی”2مارچ کو گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا تھا جس کی ان لوڈنگ کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔معاہدے کے مطابق 9بحری جہازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 450,000 میٹرک ٹن گندم درآمد کی جائے گی اور اس سلسلے میں بحری جہاز ایم وی لیلا چنئی کے بعد یہ دوسرا روسی ”ایم وی رچ” نامی جہاز ہے جو گوادر بندرگاہ پر پہنچ گیا۔ ان لوڈنگ ،سٹوریج اور اس کی ترسیل کیلئے چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ، پاکستان کسٹمز اور نیشنل لاجسٹکس سیل اپنا اپنا کردار ادا کریں گے جس کے لئے تمام انتظامات پہلے ہی مکمل کر لئے گئے ہیں۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور گوادر انٹرنیشنل ٹرمینل لمیٹڈ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت گوادر بندرگاہ کے ذریعے روس سے450,000 میٹرک ٹن گندم کی درآمد کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں