پیپلز پارٹی نے عوام سے زیادتیوں کے ازالے کیلئے آغاز حقوق بلوچستان پیکج دیا، ساجد طوری

کوئٹہ (این این آئی) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی چھوٹے صوبوں کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے پارٹی نے اپنے دوراقتدارمیں بلوچستان کے عوام کے ساتھ ماضی میں ہونے والی زیادتیوں پرنہ صرف معافی مانگی بلکہ آغاز حقوق بلوچ پیکج کے تحت پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم کیا،وفاقی حکومت میں پاکستان پیپلزپارٹی اتحادی جماعت ہونے کے ناطے عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوشش کر رہی ہے ۔یہ بات انہوں نے منگل کو پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی کی قیادت میں صوبائی اور مختلف ونگز کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حاجی قاسم اچکزئی ،ملک ذیشان، فنانس سیکرٹری ملک حمیدکاکڑ،رابطہ سیکرٹری حاجی ربانی خلجی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی خان محمد بڑیچ،ثناءاللہ جتک، آفس سیکرٹری اختر بلوچ ،میڈیا کوارڈی نیٹر حیات خان اچکزئی ، ، ارباب اسد ،صوبائی کونسل کے ممبر انجینئر ہادی عسکری ، سپورٹس ونگ کے صدر شہزادہ کاکڑ،ندیم آفریدی ،ملک سمندر خان کاسی ، ڈپٹی میڈیا کوارڈینیٹر اختر شاہ مندوخیل ،لیبر ونگ کے صدر شاہجہان گجر ، غفور جعفر، عصمت کاکڑ،خواتین ونگ کی پروین مینگل ،پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی نائب صدر و فوکل پرسن ورکرز ویلفیئربورڈ اسکولزماہ جبین خالد جمالی،سکینہ عبداللہ موجود تھیں۔وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی اور ونگزکے عہدیداروں نے صوبے میں پارٹی کو درپیش مسائل اور مختلف محکموں کے بارے میں تجاویز سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر ساجدحسین طوری نے کہاکہ اتحادی جماعتوں نے جس وقت وفاقی حکومت سنبھالی اسوقت پی ٹی آئی کی نا اہلی کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا تھا حکومت میں شامل جماعتوں نے اپنی سیاست دا¶ پر لگاتے ہوئے سخت فیصلے کئے جس کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت میں اتحادی جماعت ہونے کے ناطے پاکستان پیپلزپارٹی کی بھر پور کوشش رہی ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی جب بھی برسراقتدارآئی تو عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاپارٹی نے اپنے دوراقتدار میں چھوٹے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ دیا بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر نہ صرف معافی مانگی بلکہ آغازحقوق بلوچستان پیکج کے تحت پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم کیایہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان کے سیاسی قائدین پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں اور انشاءاللہ آنے والے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی صوبائی اور ونگز کے عہدیداروں نے جن مسائل کاذکر کیاہے انکی بھر پور کوشش ہوگی کہ ان مسائل کو حل کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں