ہرنائی، شاہرگ میں ٹریکٹر آئی ای ڈی بم دھماکے میں تباہ
ہرنائی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ٹریکٹر کو آئی ای ڈی بم حملے میں تباہ کردیا گیا۔ شاہرگ میں ٹریکٹر اس وقت دھماکے کی زد میں آگیا جب وہ فورسز کی پوسٹ پر سامان لے جارہا تھا۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم افراد نے ایک ٹریکٹر کو دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹریکٹر تباہ ہوگیا، تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال معلومات نہیں مل سکی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹریکٹر فورسز کی نئی پوسٹ کی تعمیر کیلئے سامان لے جارہا تھا۔مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔
Load/Hide Comments


