پی پی کے سینئررہنما ہدایت اللہ پیرزادہ انتقال کرگئے‘بلاول کا اظہار افسوس

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و فیڈرل کونسل کے رکن ہدایت اللہ پیرزادہ پیر کو انتقال کرگئے مرحوم کو اپنے آبائی قبرستان پنجپائی میں سپردخاک کردیا گیا۔نماز جنازہ اور تدفین میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی، فنانس سیکرٹری ملک عبدالحمیدکاکڑ،سابق صوبائی وزیر یونس ملازئی،قاسم اچکزئی،میرریاض شاہوانی،جہانگیر ترین،ڈاکٹر عبدالغنی بنگلزئی،حیات خان اچکزئی سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔دریں اثناء چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی بلوچستان کے سینئر رہنما و فیڈرل کونسل کے رکن ہدایت اللہ پیرزادہ کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہدایت اللہ پیرزادہ کے انتقال سے پارٹی ایک وفادار، متحرک اور تجربیکار رہنما سے محروم ہو گئی۔انہوں نے کہاکہ قیادت و کارکنان ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کی دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں