وفاقی محتسب کا خاران میں محکمہ تعلیم کیلئے امیدواروں سے اضافی فیس کا نوٹس
مکران (انتخاب نیوز) وفاقی محتسب کا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے امیدواروں سے اضافی فیس کا نوٹس۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ بمقام خاران میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے امیدواروں نے ریجنل انچارج وفاقی محتسب شہزادہ علاو¿الدین پیرکزئی سے رابط کرکے نیشنل بینک کی خاران برانچ، مستونگ برانچ اور خضدار برانچ سمیت مختلف علاقوں میں اضافی فیس وصولی کی شکایت درج کروائی۔ جس کے بعد سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے تفصیلات معلوم کی گئیں جس کے مطابق SBK اور نیشنل بینک حکام کے مابین باقاعدہ MoU باہمی اتفاق رائے سے دستخط ہوا، جس میں تمام شرائط واضح ہیں۔ اضافی فیس غیر قانونی ہے۔ اس کے بعد ریجنل انچارج وفاقی نے نیشنل بینک حکام سے رابط کرکے معاملے کے فوری حل کے لئے SBK حکام سے رابطہ کرنے اور معاہدے کے مطابق فیس وصول احکامات دیے۔ نیشنل بینک حکام اور SBK حکام جلد ہی اسکا حل نکالیں گے۔ امیدواروں نے وفاقی محتسب کے فوری نوٹس کا شکریہ ادا کیا۔


