کوئٹہ میں مردم شماری کا عمل سست روی کا شکار، غیر ملکیوں کو شمار کرنے پر احتجاج ہوگا، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (این این آئی) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدرحاجی عطاءمحمد بنگلزئی اورعثمان علی جمالی نے کہاہے کہ محکمہ شماریات کی غفلت کے باعث مردم شماری کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے جبکہ اس سے قبل خانہ شماری کے حوالے سے بھی بعض مقامات سے شکایات موصول ہوئیں کہ گھروں کومکمل طورپر شمار نہیں کیاجارہاہے اوراب یہی صورتحال مردم شماری کے حوالے سے بھی درپیش ہے حکومت نے ڈیجیٹل مردم شماری توشروع کردی ہے مگر عملے کو مکمل سہولیات میسر نہیں اس لیے نیشنل پارٹی نے آگاہی اور شکایات کے حوالے کیلئے کوئٹہ میں پانچ کنٹرول روم قائم کیے ہیں، رہنماﺅں نے کہاکہ غیرقانونی طورپر رہائش پذیر افغان مہاجرین سمیت تمام غیر ملکیوں کو مردم شماری سے الگ رکھ کر انہیں غیر ملکی اور مہاجر شمار کیا جائے اگر انہیں پاکستانی شہری شمار کیا گیا تو اس کیخلاف نیشنل پارٹی بھرپور احتجاج کرے گی کیونکہ یہ بلوچ پشتون سمیت تمام بلوچستانیوں کی بقاءکا مسئلہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں