چاغی میں افغان مہاجرین کھاد اور چینی کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، حکومت کارروائی کرے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ ضلع چاغی میں افغان مہاجرین کی بڑھتی ہوئی آبادی اور اثرورسوخ وکاروبار پر قبضہ خودساختہ مہنگائی انتظامیہ کی خاموشی کے خلاف نوکنڈی چاگئے اور دالبندین میں احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے بیان میں کہاگیا ہے کہ افغانستان کی طرف کھاد اورچینی کی اسمگلنگ کی وجہ سے افغان مہاجرین ہزاروں کی تعداد میں ضلع چاغی تیزی کے ساتھ منتقل ہوکر آباد ہورہے ہیں جن کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مختلف مسائل کا سامنا ہورہاہے ضلع چاغی میں افغان مہاجرین کامقامی بلوچ آبادی کے ساتھ تعصبانہ رویہ بھی مقامی لوگوں کے خدشات وغصہ میں اضافہ کررہی ہے ملک میں مہنگائی تو ویسے زیادہ ہوئی ہے مگر ضلع چاغی میں خودساختہ مہنگائی بڑھادی گئی ہے کوئی پرائس کنٹرول کمیٹی ایکٹیو نہیں اور نہ ہی سرکاری نرخ نامہ کودکاندار خاطر میں لارہے ہیں دوسری جانب چوری ڈکیتی کے واردات میں اضافہ ہورہاہے مگر ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر سب کچھ دیکھ رہی ہے نیشنل پارٹی چاغی کی جانب سے ان تمام مسائل پر احتجاجی مظاہرے ہونگے اور آئندہ ان مسائل پر حکمت عملی طے کی جائیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں