بھائی کا ہوائی فائرنگ واقعے سے کوئی تعلق نہیں، پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ملک عادل بازئی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوارڈنیٹر ملک عادل خان بازئی نے اخبارات اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انکا یا انکے بھائی کا ہوائی فائرنگ واقع سے کوئی تعلق نہیں بعض عناصر بے بنیاد پروپیگنڈا اور الزام تراشی کررہے ہیں جنکے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ کھمبا نصب کرنے کا مسئلہ کیسکو اور وہاں کے مکین کے درمیان پیش آیا جسکے خلاف کیسکو حکام نے متعلقہ ایس ایچ او کو کار سرکا میں مداخلت کی درخواست بھی دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں