جمعیت علماءاسلام کوئٹہ نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی، رہنماﺅں سے رابطوں کا آغاز
کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ نے آل پارٹیز کانفرنس بلالی،جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ نے مختلف سیاسی ،مذہبی،قوم پرست جماعتوں کے رہنماں سے رابطے کرکے باقاعدہ دعوت دی ۔اے پی سی کے ایجنڈے میں رمضان المبارک کے احترام پر عمل درآمد ، خانہ ومردم شماری ، امن و امان کی صورتحال ، منشیات فروشی ، فحاشی وعریانی اور کوئٹہ کے شہریوں کو درپیش مسائل شامل ہیں۔واضح رہے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام 19مارچ بروزِ اتوار وقت تین بجے ضلعی سیکرٹریٹ اینگل روڈ سپینزرپلازہ میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کی ہے، جس کی صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کریں گے آل پارٹیز کانفرنس پر غور کیلئے ضلعی دفتر میں کمیٹی کے اراکین سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری حافظ مسعود احمد اور دیگر نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کرکے ان کے نام دعوت نامے جاری کئے، جس میں مختلف سیاسی ، مذہبی اور قوم پرست جماعتیں شامل ہیں دریں اثنا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد مسائل کو اجاگر کرنے اورمشترکہ جدوجہد کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی ۔ اور مسائل کے حل کے حوالے سے بڑی پیش رفت ثابت ہوگی ۔


