فیض نامی شخص مجھے اور اہلیہ کو دھمکیاں دے رہا ہے، تحفظ دیا جائے، کوئٹہ کے رہائشی کی اپیل

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے رہائشی بسم اللہ خان اور اسکی اہلیہ گلالئی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مجھے اور میری بیوی کو تحفظ دیا جائے،تین سال قبل میں نے شادی کی تھی ایک سال قبل فیض نامی شخص مجھے اور میری بیوی کو دھمکیاں دے رہا ہے یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوارن کہی، گلالئی نے کہا کہ میں نے تین سال قبل شادی کی تھی جسکے بعد میرا شوہر روزگار کیلئے ایران چلا گیا تھا اس کی غیر موجودگی میں میرے والد رحیم اور بھائی بشیر نے میرا نکاح زبردستی فیض نامی شخص سے کر دیا،میرا شوہر بسم اللہ اب واپس آچکا ہے اور ہم ایک ساتھ رہ رہے ہیںجبکہ فیض محمد اور اسکے رشتہ دار ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ہماری جانوں کو خطرہ ہے ہمیں تحفظ دیا جائے،ہماری وزیراعلیٰ بلوچستان وزیرداخلہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور آئی جی پولیس سے اپیل ہے کہ ہمیں تحفظ دیا جائے اور فیض محمد اور اسکے ساتھیوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں