کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سمارٹ لاک ڈاون میں 15 روز کی توسیع

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سمارٹ لاک ڈاون میں 15 روز کی توسیع کر دی گئی، اس دوران حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔محکمہ داخلہ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاﺅن میں توسیع سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سمارٹ لاک ڈاﺅن کے تحت کاروباری مراکز، دوکانیں ہفتے میں 6 دن صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہینگی، جمعہ کے روز تمام کاروباری مراکز اور دوکانیں بند رکھی جائینگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ دہی کی دوکانیں، تندور، میڈیکل سٹورز پورا ہفتہ 24 گھنٹے اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں گے، ریسٹورینٹ 24 گھنٹے صرف پارسل اور ٹیک اوے کی سہولت فراہم کر سکیں گے، انٹر سٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی، مذہبی، سماجی اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی عائد رہے گی۔محکمہ داخلہ کے مطابق تمام تعلیمی ادارے بھی 15 جولائی تک بند رہینگے، سینما، پکنک پوائنٹس، شادی ہال، میرج ہال، جم اور کلبس پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں