امریکی صدر کی امن و امان کی بحالی کے لیے فوج تعینات کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر نے امن و امان کی بحالی کے لیے فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا ہنگامے ختم کرنے کے لیے فوج تعینات کروں گا، خطرناک گروہوں کے خطرناک حملے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کسی بھی شہر میں بدامنی کی اجازت نہیں دیں گے، ضرورت پڑی تو دوسرے شہروں میں بھی فوج بھیجیں گے۔ ٹرمپ کے خطاب کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین پر شیلنگ کی گئی۔دوسری جانب ڈیمو کریٹک گورنرز نے مظاہرین کے خلاف فوج تعیناتی کی مخالفت کی۔ گورنر الی نوائے نے کہا ٹرمپ کورونا وبا کی ناکامی چھپانے کے لیے نیا ایشو لانا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں