سب سے بڑا تخریب کار یار محمد رند ہے، کچھی واقعے کی شفاف تحقیقات ہونا چاہیے، عاصم کرد گیلو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سابق صوبائی وزیر عاصم کرد گیلو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن اسمبلی سردار یار محمد رند پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ یار محمد رند کے الزامات مسترد کرتا ہوں۔ عام انتخابات میں یار محمد رند کو شکست دی، ٹھپوں کے ذریعے مجھے ہرایا گیا۔ یار محمد رند سیاسی طور پر خود کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔ کالعدم تنظیم کا بیان سامنے آیا سردار یار محمد رند پر غلطی سے حملہ ہوا۔ کچھی کا سب سے بڑا تخریب کار یار محمد رند ہے۔ یار محمد رند کی مختلف قبائل سے دشمنی ہے۔ مستقبل میں کوئی اور حملہ کرے تو ذمہ دار ہمیں ٹھرایا جائے گا۔ کچھی واقعے کی شفاف تحقیقات ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں