وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری سے صوبے بھر میں 849 ڈاکٹروں کی تعیناتی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی کابینہ کی منظوری سے محکمہ صحت بلوچستان نے بلوچستان بھر میں کوئٹہ سے باہر 849 ڈاکٹروں کی تعیناتی کے آفر لیٹر جاری کردئیے۔ ان میں 131 کنسلٹنٹ، 50 اسپیشلسٹ، 270 میڈیکل آفیسر، 313 لیڈی میڈیکل آفیسر اور 75ڈینٹل سرجن شامل ہیں ڈاکٹرز کی تعیناتی بلوچستان کے تمام اضلاع میں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں