رمضان میں عوام کو سستے نرخوں پر اشیا خورونوش فراہم کی جائیں، چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن) چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے، اِس ضمن میں ضروری ہے کہ رمضان بازاروں میں اشیا ضروریہ کی سستے نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی ساتھ خود ساختہ مہنگائی کرنے والے منافع خور اور ذخیرہ اندوز عناصر کیخلاف بھی جنگی بنیادوں پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں