تربت، ہاسٹل میں سہولیات کی فراہمی کیخلاف یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج، کوئٹہ کراچی شاہراہ بند

تربت (انتخاب نیوز) کیچ میں تربت یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج۔ ہاسٹل میں بجلی کی بندش و دیگر بنیادی سہولیات نہ ملنے کیخلاف تربت یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاجاً ڈی بلوچ کے مقام پر کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ بند کردی۔ اس موقع پر طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہاسل میں بجلی کی بندش و دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے طلبہ کے مسائل حل کیے جائیں۔ سڑک کی بندش کے باعث دونوں طرف گاڑیوں کی روانی معطل ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں