عمران خان قانون کا احترام، پی ٹی آئی کارکن دشمن کے ایجنڈے پر کام نہ کریں، ضیا لانگو

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے پاکستان کو اس وقت معیشت، سیاست اور امن و امان کی صورتحال جیسی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ اس وقت چاروں صوبے تخریب کاری کا شکار ہےں اور تخریب کاری کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم سب کو ایک پیج پر ہونا چاہیے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے انتشار کی سیاست پھیل رہی ہے، جس سے پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے۔ وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ سابق وزیراعظم کوعدالتوں کا سامنا کرتے ہوئے انتشار کی سیاست کو ختم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑے سیاستدان لیڈروں جیسے ذوالفقارعلی بھٹو، نیلسن منڈیلا نے جیل کاٹی ہے جبکہ سابق وزیراعظم ہونے کے ناطے عمران خان کو چاہیے کہ وہ قانون کا احترام کریں اور سیاستدانوں پرکیسز ہوتے ہیں جن کا انہیں سامنا کرنا چاہیے اور اپنے اداروں پر یقین رکھیں اس وقت انہیں ہر صورت قانون کا احترام کرنا چاہئے۔وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ نے کہا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہونے کے ناطے قانون کا احترام کریں اور ان کے سپوٹرز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دشمن کے ایجنڈے پر کام نہ کریں اور اپنے اداروں اور اپنے لوگوں کے خلاف کھڑے ہو نے سے گریز کریں کیونکہ اس اقدام سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں