آواران میں موسلا دھار بارش، انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا،متعلقہ محکمے اور عملہ متحرک

آوارن (آن لائن) ضلع آواران میں موسلادھار بارش کے باعث ضلعی انتظامیہ آواران نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع آواران کے مختلف علاقوں میں آئند ہ 48-72 گھنٹوں کے دوران شدید بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ بارش/گرج چمک کے باعث ضلع آواران کے شہری/دیہی اور پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلے آنے متوقع ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے تمام آفیسرز ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے انسانی وسائل اور مشینری کو ہائی الرٹ پر رکھیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں متعلقہ لائن ڈپارٹمنٹس کا عملہ چوکس اور سٹینڈ بائی رہیں۔ لیویز فورس ندیوں کے قریب کچے گھروں میں مقیم لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے قبل از وقت وارننگ/الرٹس پہنچائی جائیں۔ اسٹینڈ بائی موڈ میں بھاری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانا اور مین سڑکوں پر تعینات کیا جانا۔ عوام الناس کو مطلع کیا جائے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ضلع میں گہرے پانی یا ڈیموں کے قریب عوامی پکنک کے مقامات بند کیے جائیں۔ حفاظتی بندوں اور پلوں کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ کسی بھی واقعے کی رپورٹ کنٹرول روم کے ساتھ 0856-511064 اور 03312242911 پر رابطے میں رہیں اور معلومات فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں