زمان پارک آپریشن میں گرفتار پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک آپریشن میں گرفتار 102 ملزمان کی عدالت میں پیش کردیا۔ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے کل ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ غلام رسول نےپولیس کی درخواست پرسماعت کی۔ پولیس ملزمان کوسخت سیکیورٹی میں لیکرعدالت سے واپس روانہ ہوگئی۔دوسری جانب پولیس نے عمران خان کی گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس آمد کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں سابق وزیراعظم کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی زمان پارک انسداد تجاوزات آپریشن کے بعد ایلیٹ فورس کی گاڑی اور پولیس اہلکار پر تشدد کے معاملہ پر پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مزید دو مقدمات درج کر لیے گئے۔مدعی مقدمہ پولیس اہلکار کانسٹیبل شفیق نے اپنے بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی کے40 کارکنوں نے ڈیوٹی سے واپس جاتے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، دوسرا مقدمہ ایلیٹ فورس کی گاڑی تباہ کرکے نہر برد کرنے پر درج کیا گیا۔ دونوں مقدمات میں دہشت گردی، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین دفعات لگائی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں