قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو میزئی اڈہ ہسپتال منتقل کیا گیا زخمیوں میں حبیب اللہ، عطا اللہ، محمد اشرف، کلیم اللہ اور عقل دین شامل ہیں۔ زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں