پولیس و آئی جی عذابِ الٰہی کو دعوت دے رہے ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس اور آئی جی کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ عذابِ الٰہی کو دعوت دے رہے ہیں۔جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور میں ایک دو نہیں سینکڑوں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سینکڑوں کارکن پولیس کی تحویل میں ہیں، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے۔ا نہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن آئین کی سر بلندی کے لئے جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں، ہم جب بات کرنا چاہتے ہیں گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔
Load/Hide Comments


