فوج کے سربراہ کیخلاف منفی پرا پیگنڈہ پاکستان دشمن عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ( این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بیرون ملک پاک فوج کے سربراہ اور ادارے کے خلاف مہم کی شدید مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت ملک کے پروقار ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے وز یراعلیٰ کا کہنا ہے کہ مزموم مقاصد کے حصول کی مہم سے پاکستانی قوم میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کے خلاف منفی پرا پیگنڈہ پاکستاندشمن عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل ہے بلوچستان کے محب وطن اور غیور عوام ایسی ہر سازش کی بھرپور مزمت کرتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سالمیت تحفظ اور استحکام کی ضامن ہے اور ہم بحثیت پاکستانی قوم قومی سلامتی کے ادارے کے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعلیٰ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کا حصہ نہ بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں