عمران خان کیخلاف تخریب کاری کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلیٰ اختیاراتی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کرے گی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ اختیاراتی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے آئی ٹی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے درج مقدمات کی تحقیقات کرے گی اور شواہد اکٹھے کئے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں