آئی ایم ایف نے سری لنکا کو 2 ارب 90 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کئی ماہ سے بدترین معاشی بحران کا شکار سری لنکا کے لیے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق پیر کوآئی ایم ایف نے سری لنکا کے لیے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قرض کی منظوری کے ساتھ آئی ایم ایف نے سری لنکن حکومت پر ٹیکس اصلاحات، غریبوں کے لیے سماجی تحفظ جاری رکھنے اور ملک میں معاشی بحران کا سبب بننے والی بدعنوانیوں پر قابوپانے کے لیے زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں