تعلیمی اداروں کے مالی و دیگر معاملات کے حل کیلئے تمام وسائل برو کار لائیں گے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ : گورنر بلوچستان و چانسلر جامعہ بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے جامعہ کا دورہ کیا۔ جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی۔ پرووائس چانسلرڈاکٹر سید عین الدین آغا نے گورنر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے ٹریژرارجیند خان جمالدینی، رجسٹرارمحمد طارق جوگیزئی اور جامعہ کے دیگر اساتذہ و افیسران بھی موجود تھے۔ گورنرو چانسلر جامعہ بلوچستان کو جامعہ بلوچستان کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، مستقبل کے منصوبوں ، مالی معاملات اور موجودہ درپیش مسائل کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ جامعہ بلوچستان صوبے کا مادر علمی اور ملکی سطح کی قدیم درسگاہوں میں شمار ہوتا ہے۔ جو پانچ دہائیوں سے علم و تحقیق کو پروان چڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔ اور صوبے کے دور دراز علاقوں کے ہزاروں طلبا وطالبات کو اعلی تعلیم کے مواقع مہیا کررہی ہے۔ اور صوبے کے مختلف علاقوں کے سب کیمپسز کے زریعے اعلی تعلیم کو پروان چڑھائی جارہی ہے۔ اور انہیں بتایا گیا کہ گزشتہ کہیں برسوں سے جامعہ بلوچستان سمیت صوبہ و ملکی سطح کے اعلی تعلیمی اداروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ اور جامعہ بلوچستان کے پیداواری وسائل اتنے نہیں ہیں کہ وہ اپنے مالی معاملات کو حل کرسکے۔ اور جامعہ بلوچستان انتہائی کم فیسز میں اعلی تعلیم اور طلباو طالبات کو رہائش اور آمدورفت کی سہولیات مہیا کررہی ہے۔ اور جامعہ بلوچستان قدیمی درسگاہ ہونے کی وجہ سے پنشنرز ملازمین کی کثیر رقم مہیا کررہی ہے۔ اور جامعہ نے اپنے اخراجات میں کافی حد تک کمی اور اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے طلبا و طالبات کو اعلی تعلیم کے مواقع مہیا کررہی ہے۔ اور مالی مشکلات کے باوجود جامعہ کے امتحانات اور داخلوں کے بروقت انعقاد سمیت درس و تدریش کے عمل کو جارہی کئے ہوئے ہیں۔ گورنر بلوچستان نے جامعہ کے تعلیمی کاوشوں اور صوبے میں اعلی تعلیم کی فراہمی کو اہمیت کا حامل کرار دیتے ہوئے کہا کہ اعلی تعلیمی اداروں کے مالی و دیگر معاملات کو بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل برو کار لائے جائیں گے۔ اور تمام معاملات و وجوعات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور ہرممکن اقدامات کو یقینی بناکر اعلی تعلیمی اداروں کے مسائل کا مستقبل حل نکالا جاسکے۔جامعہ کے وائس چانسلر نےگورنرو چانسلر جامعہ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں جامعہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔بعدازاں گورنر بلوچستان نے جامعہ کے ملازمین کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ جس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ ، نزیراحمد لہڑی ۔ شاہ علی بگٹی اور دیگرملازمین کثیر تعداد میں موجود تھے۔ جہاں جامعہ کے موجودہ مالی معاملات کا مستقبل حل کے بارے میںتبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں