بلوچستان بھر میں 63 بچت بازار لگائے جائیں گے، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

کوئٹہ :سیکرٹری صنعت وحرفت بلوچستان عابد سلیم قریشی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں 63 بچت بازار لگائے جائیں گے، جس کیلئے نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ہے، صوبے میں لگائے جانے والے بچت بازاروں میں ہول سیل کی دکانیں اور محکمہ خوراک کی جانب سے سستا آٹا مہیا کیا جائے گا ۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔سیکرٹری صنعت وحرفت بلوچستان عابد سلیم قریشی نے بتایا کہ کوئٹہ میں رمضان المبارک کے دوران پانچ سستے بازار لگائے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اب صوبائی دارلحکومت میں اشیا خردونوش کا نرخ نامہ محکمہ صنعت ڈی جی انڈسٹریز کی سربراہی میں کمیٹی بنائے گی جبکہ ضلعی اور تحصیل کی سطح پر نرخ نامہ ضلعی انتظامیہ بنائے گی ، اور صوبے بھر میں نرخ ناموں پر عمل درآمد کرانا ضلعی انتظامیہ کا کام ہوگا ،،سیکرٹری صنعت نے بتایا کہ صوبے میں لگائے جانے والے بچت بازاروں میں ہول سیل کی دوکانیں ہوں گی جبکہ محکمہ خوراک کی جانب سے سستا آٹا مہیا کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں