ہدایت الرحمن کو جیل میں 71 دن ہوگئے، پہلا روزہ گھر کے بجائے جیل میں افطار کیا

گوادر (این این آئی) مولانا ہدایت الرحمن کو جیل میں 71 دن پورے ہوگئے، سربراہ حق دو تحریک نے پہلا روزہ بھی گھر کے بجائے جیل میں افطار کیا ۔تفصیلات کے مطابق حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن کو جیل میں 71 دن پورا ہوگئے اور سربراہ حقدو تحریک نے ہہلا روزہ بھی گھر کے بجائے جیل ہی میں افطار کیا واضع رہے کہ مولانا ہدایت الرحمٰن کو 12 جنوری کو پولیس نے عدالت کے احاطے سے انہیں گرفتار کرلیا جس کے بعد وہ گوادر جویشل لاک اپ میں قید ہیں، گوادر سمت بلوچستان بھر کے مرد و خواتین نے مولانا ہدایت الرحمٰن کی رہائی کے گوادر میں دو عظیم الشان اور تاریخی نکالی، علاوہ ازیں کارکناں و گوادر کے عوام کی کثیر تعداد وقتاَ پہ وقتاً مولانا ہدایت الرحمٰن کی رہائی کے لیئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرتے آرہے ہیں، کارکنان و عوامی حلقوں کے مطابق حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو بلوچ عوام کے حقوق و جائز مطالبات کے ساتھ انسانی بنیادی مانگنے کے جرم میں آج جیل میں 71 دن پورے ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں