منگوچر، نامعلوم افراد کی فائرنگ، قبائلی رہنما سمیع اللہ لانگو زخمی، اہلیہ جاں بحق
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)منگوچر میں قبائلی رہنما پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے اور انکی اہلیہ جاں بحق ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں خالق آباد کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنماء سردارزادہ میر سمیع اللہ لانگو کی گاڑی پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنماء سردار زادہ میر سمیع اللہ لانگو زخمی جب کہ انکی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق میرسمیع اللہ لانگو اپنی اہلیہ کے ساتھ منگوچر سے کوئٹہ کی جانب جارہے تھے کہ منگوچر کے علاقے خالق آباد میں ان پر فائرنگ کی گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق میر سمیع اللہ لانگو پارلیمانی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (بلوچستان) کے سینئر رہنماء بھی ہیں۔تاہم ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے وجوہات معلوم ہوسکے۔
Load/Hide Comments


