اکبر ایس بابر مسلم لیگ ن کے لیے پی ٹی آئی میں بیٹھ کر مخبری کررہے تھے، علی محمد خان

اسلام آباد : وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کا ایشو ختم ہوگیا ہے ،مسلم لیگ (ن )سے جواب مانگا جائے تو پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس یاد آجاتے ہیں،اکبر ایس بابر مسلم لیگ ن کے لیے پی ٹی آئی میں بیٹھ کر مخبری کررہے تھے،الیکشن کمیشن میں پانامہ کی طرح کوئی قطری خط نہیں چلے گا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کا ایشو ختم ہوگیا ہے،اب الیکشن کمیشن نے یہ دیکھنا ہے کیا کسی جماعت کو کوئی فنڈنگ ممنوعہ ذرائع سے تو نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ اکبر ایس بابر کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ مسلم لیگ ن انکے ساتھ کیوں کھڑی ہوگئی،ہم نے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ( ن) اور پیپلزپارٹی نے اپنے اکاؤنٹ کی جو تفصیلات جمع کرائیں جن کا آڈٹ نہیں ہوا،ہم نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرائیں،ان دونوں جماعتوں کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔فرخ حبیب پارلیمانی سیکرٹری نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے اپنے اکاؤنٹس کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا،ان سے سوال پوچھا گیا کہ 5 کروڑ کا چیک کس نے دیا تو کہا وہ شخص مرگیا ہے،یہ کسی کا شناختی کارڈ جمع نہیں کرا رہے،مسلم لیگ ن سے جواب مانگا جائے تو انکو پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس یاد آجاتے ہیں،مسلم لیگ ن کی امریکہ اور برطانیہ میں کمپنیاں ہیں،الیکشن کمیشن میں پانامہ کی طرح کوئی قطری خط نہیں چلے گا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن نے پیسے کو وائٹ کرنے کے لیے اپنے اکاؤنٹس کو استعمال کیا،ہم نے اپنی پارٹی میں شامل میر جعفر کو 2009 میں نکال دیا تھا،اکبر ایس بابر مسلم لیگ ن کے لیے پی ٹی آئی میں بیٹھ کر مخبری کررہے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں