کوئٹہ،رمضان المبارک میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوںمیں اضافہ
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اچانک اضافہ گلی محلوں میں گھروں کے باہر کھڑی موٹر سائکلیں غائب ہونے لگیں چوروں ک ساتھ جرائم پیشہ منظم گروہ سرگم ہوگئے غریب شہریوں کی موٹر سائیکلیں گھریلو اشیا غائب ہونے لگیں جان محمد روڈ فاضل شاہ اسٹریٹ اور اطراف کی گلیوں میں موٹر سائیکل اور گھریلو اشیا کی چوری کی وارداتوں میں اچانک اضافہ کچرہ چننے والے چوروں اور صفائی کیساتھ موٹرسائیکل اٹھانے والے نیٹ ورک کے آلہ کار بن گئے گنجان آباد علاقوں گلی محلوں میں گھروں کے باہر کھڑی غریب شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری اور غائب کرنا اب کوئی مسئلہ نہیں رہا۔جان محمد روڈ اور آس پاس کے علاقوں میں منظم گروہ اور نیٹ ورک سرگرم ہیں سرکی روڈ پر واقعہ تھانہ انڈسٹریل کی حدود جان محمد روڈ فاضل شاہ اسٹریٹ سے روزنامہ مشرق کوئٹہ کے نیوز ایڈیٹر عابد بٹ کی موٹرسائیکل نامعلوم چور گھر کے باہر سے باآسانی لے اڑے جس کی تاحال نہ ایف آئی آر درج ہوئی وہ متعلقہ تھانے کے عملے نے کوئی کارکردگی دکھائی ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل ہر بار صحافی کو موٹر سائیکل برآمدگی کے حوالے سے دو روز کی مہلت کا کہہ کر اپنی بر الذمہ ہوجاتے ہیں سیاسی و سماجی حلقں کا کہوا ہے کہ جب تک ان چوری کی وارداتوں کی ایف آئی آر درج نہیں ہوگی اور تحقیقات کا آغاز نہیں ہوگا ان موٹر سائیکل سمیت دیگر چوری کی وارداتوں کی روک تھام ممکن نہیں جان محمد روڈ اور آس پاس گلی محلوں میں چوری ڈکیتی میں اضافہ باعث تشویش ہے پولیس گشت میں اضافہ اور چوروں کے نیٹ ورک کیخلاف فوری کارروائی کرے ۔


