کوئٹہ، ایل پی جی سلنڈرز کے داموں میں 600 سے 1200 روپےتک کا اضافہ

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا، ڈھائی کلو کے سلینڈر کی قیمت میں 600 جبکہ 5 کلو کا سلینڈر 1200 روپے مہنگا کردیا گیا، مہنگائی سے پریشان شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔کوئٹہ میں رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو گیس تو میسر ہے ہی نہیں۔ متبادل ذریعے کے طور پور پر استعمال ہونیوالی ایل پی جی گیس کے سلینڈروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق شہر میں ڈھائی کلو سلینڈر کی قیمت 1300 روپے سے 1900 جبکہ 5 کلو سلینڈر کی قیمت 1600 سے 2800 روپے تک پہنچ گئی۔ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 240 روپے اضافے نے مہنگائی سے پریشان شہریوں کی مشکلات مزید بڑھادیں۔دکاندار کہتے ہیں کہ پیٹرول، ڈالر اور خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سلینڈر مہنگے ہوئے ہیں۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی اور لائنوں میں پریشر کو بہتر بنایا جائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں