خضدار اور کھٹان میں بجلی کی عدم فراہمی، ایکسیئن کا تبادلہ کیا جائے، بصورت دیگر سخت احتجاج ہوگا، علاقہ مکین

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار میں بجلی کی عدم فراہمی سے اہالیانِ خضدار اور کھٹان سراپا احتجاج، کیسکو کے ایکسیئن کے تبادے کا مطالبہ۔ زیرینہ کھٹان سٹی 3 کو ایکسیئن اور ایل ایس نے پرائیویٹ لائن مین کو ٹھیکے پر دے رکھا ہے۔ گزشتہ 72 گھنٹوں میں صرف اور صرف 5 گھنٹے بجلی کی فراہمی سے ماہ صیام میں لوگ پانی کے لیے سرگرداں ہیں، سحر و افطار میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ زیرینہ کھٹان سٹی 3 میں بار بار سنگل فیز جمپر کٹائی کے ذریعے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جن علاقوں سے ایکسیئن اور اس کے لائن مینوں کو بھتہ ملتا ہے وہاں پر لوڈشیڈنگ کا نام نہیں، جبکہ ماربل فیکٹریوں کو روزانہ 22 گھنٹے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ زیرینہ کھٹان کے رہائشیوں کا کہنا ہے ایکسیئن سیف اللہ کا فوری طور پر خضدار سے تبادلہ کیا جائے۔ سیف اللہ پرائیویٹ اہلکاروں کے ذریعے بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔ اہالیان کھٹان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ہفتے کی مہلت دے رہے ہیں اور اپنے ایم پی اے اور ایم این اے سے درخواست کرتے ہیں سیف اللہ کا فوری طور پر تبادلہ کروائیں۔ بصورت دیگر منگل سے شاہراہ کو زیرو پوائنٹ اور جھالاوان کمپلیکس کے مقام سے خواتین بچوں اور بزرگوں کے ساتھ ملکر بند کیا جائے گا، جب تک سیف اللہ کا تبادلہ نہیں ہوگا، تب تک شاہراہ مکمل طور پر بند رکھی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں