وزیراعلیٰ بلوچستان کا ایک اوراقدام، گندم کی امدادی قیمت دیگر صو بوں کے برابر کردی گئی
کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت کا ایک اور عوام دوست اقدام بلوچستان میں گندم کی امدادی قیمت دیگر صو بوں کے برابر کردی گئی گندم کی امدادی قیمت کم سے کم 4000 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کی گئی اس اقدام کا مقصد زمینداروں کی حوصلہ افزائی اور مالی معاونت کر کے گندم کی پیداوار بڑھانا ہے رواں سال گندم کی خریداری کےلئے محکمہ خوراک کو 6 ارب روپے کا اجراءمحکمہ خزانہ مزید 2 ارب روپے محکمہ خوراک کو جاری کریگاگزشتہ سال صوبائی حکومت نے زمینداروں کو2 ارب روپے سے زائد مالیت کے گندم کے بیج مفت فراہم کیئے گئے تھے محکمہ خوراک کی گندم کی بر وقت خریداری کی تیاریاں مکمل ہیںگندم کی خریداری کےلئے 4 زونز میں 23 مراکز قائم کرتے ہوئے 4 ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اور 23 سینٹر انچارج مقرر پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن کل تک جاری کر دیا جائیگاگندم کی خریداری کے عمل کے لیئے یکم اپریل سے دفعہ 144 کا نفاز کیا جائیگا۔


