عراق ، سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں تین جنگجو ہلاک

بغداد : عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں داعش کے تین جنگجو ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دیالہ پولیس سے تعلق رکھنے والے میجر علاءالسعدی نے بتایا کہ عراقی جنگی طیاروں نے دیالہ کے شمالی حصے میں آئی ایس کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا، جس نتیجے میں جنگجوﺅں کے ٹھکانے تباہ اور تین داعش عسکریت پسند مارے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں