تربت نوجوان نے خودکشی کرلی

تربت(نمائندہ انتخاب) سب تحصیل ہوشاپ کے علاقہ بالگتر میں رواں ہفتہ خودکشی کا دوسرا واقعہ،اطلاع کے مطابق بالگتر لوپ میں ایک 17 سالہ نوجوان بیزن ولد علی بخش نے قریبی کھیت میں درخت پر لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،رواں ہفتہ کے آغاز میں بالگتر سے خودکشی کا ایک اورکیس رجسٹرڈ ہوا تھا، علاقے میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے عوامل جاننے کے لیے سرکاری سطح پر کوئی اقدام نہیں اٹھائے جارہے اور نہ ہی پولیس تھانہ یا لیویز کے پاس ایسے کیسز درج کیے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں