گوادر میں مردم شماری کرنیوالے اساتذہ مقروض ہوگئے، انتظامیہ معاوضے کی ادائیگی کرے، مطالبہ

گوادر : ضلع بھر میں مردم شماری کرانے والے اساتذہ مقروض ہوگئے، ادارہ شماریات کی جانب سے اساتذہ کو کوئی سہولیات نہیں دی جارہی ،دوردرازعلاقوں میں جاکر کوچہ بہ کوچہ خانہ شماری کررہے ہیں اور اپنے زاتی اخراجات سے کام کررہے ہیں جس سے مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں ،اپنے زاتی اخراجات سے دوردرازعلاقوں میں جاکر مردم شماری کررہے ہیں اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر گوادر ایڈوانس معاوضہ کی ادائیگی کو ممکن بنائے تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں مردم شماری کے کام میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے اساتذہ مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں گزشتہ ایک ماہ سے مردم شماری اور خانہ شماری کرنے والے اساتذہ کے مطابق وہ ضلع بھر کے دوردرازعلاقوں میں مردم شماری کے لیئے موٹرسائیکل کے تیل سمیت دیگراخراجات ادا کررہے ہیں اور ابھی رمضان شریف کے مہینے میں اُن سے یہ اضافی خرچہ برداشت نہیں ہوپارہاہے اساتذہ کے مطابق جب سے مردم شماری شروع ہوئی ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں ایک گلاس پانی تک نہیں دیا گیا اساتذہ اپنے زاتی اخراجات پر گھر گھر جاکر خانہ شماری کراچکے اور اب مردم شماری بھی کررہے ہیں اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر گوادر مردم شماری کے کام میں مصروف اساتذہ کو ایڈوانس رقم فراہم کرے تاکہ انہیں مالی حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں