امریکی ریاست کے شہر نیش ول کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا کے شہر شہر نیش ول کے اسکول میں فائرنگ سے کم از کم 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ اسکول میں فائرنگ کرنے والا پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ واقعے کے بعد حکام نے اسکول آنے والے والدین کو محفوظ مقام کی جانب جانےکی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں