یونان میں اسرائیلی اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے دو پاکستانی گرفتار
ایتھنز (انتخاب نیوز)یونانی پولیس نے منگل کو کہا کہ انہوں نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر ملک میں ایران کی مدد سے یہودیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جس کا مقصد بڑے پیمانے پر جانی نقصان پہنچانا تھا۔حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد، جو مبینہ طور پر بیرون ملک میں خفیہ نیٹ ورک کا حصہ تھے، جن کو وسطی ایتھنز کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں رکھا گیا ہے۔ایک سرکاری اہلکار نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ دونوں مشتبہ افراد پاکستانی نژاد ہیں لیکن انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہدف میں سے ایک وسطی ایتھنز میں واقع یہودی ریستوران تھا۔سرکاری اہلکاروں مزید بتایا کہ”ایران میں مقیم ایک تیسرے شخص کے ساتھ بات چیت کی، جس نے ان پر زور دیا کہ وہ یہودی ٹارگٹ پر حملہ کریں۔پولیس کے ایک بیان کے مطابق گرفتاریاں یونان کی انسداد دہشت گردی پولیس ڈویژن اور نیشنل انٹیلی جنس سروس نے کی ہے اور ان کی مدد ایک غیر ملکی انٹیلی جنس سروس نے کی تھی تاہم ابھی تک ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔


