مسلم لیگ(ن)آئینی ترامیم کی آڑ میں چھپ کر الیکشن سے نہ بھا گے، علی محمد خان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے مسلم لیگ(ن)پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن سے نہ بھاگیں، آئینی ترامیم کی آڑ میں نہ چھپیں۔ علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم کے لیے آپ کو دو تہائی اکثریت چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ1997 میں بھی(ن) لیگ نے سپریم کورٹ پر شب خون مارا تھا اور گزشتہ رات حکومت سپریم کورٹ پر ایک اورحملہ کرنے میں مصروف تھی۔ انہوں نے مسلم لیگ(ن)کے رہنماوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ گزشتہ رات آپ پارلیمان میں شب خون مارنے کے لیے اکٹھے ہوئے، آپ وزارتوں میں بیٹھ کر کام کریں، یہاں کیا کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنان اٹھائے جارہے ہیں، عمران خان پرحملہ ہوا، اس کی انوسٹی گیشن ویسی ہی پڑی ہے۔
Load/Hide Comments


