کوئٹہ،ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کی مبینہ غفلت کے سبب کوئٹہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوںمیں اضافہ ہوگیا ، سریاب روڈپرنجی کلینک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پرڈاکٹرزخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کی مبینہ غفلت کے سبب جرائم پیشہ عناصرسرگرم عمل ہوگئے ہیں اورچوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔گزشتہ روز نیو سریاب کے علاقے ندا محمد کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی کلینک سے موبائل فون،نقدی اور موٹر سائیکل لے اڑے، مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ڈاکٹر کو زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی شام ڈاکٹر محمد اعظم باجکانی اپنے کلینک میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح نقاب پوش ان کے کلینک میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر لوٹ مار شروع کردیا۔ اس دوران ڈاکٹر نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی اورگولیاں لگنے سے ڈاکٹر شدید زخمی ہو گیا۔ جس کو مزید علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹر کے مطابق نقاب پوش افراد میرے کلینک میں گھس گئے، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر میرا موٹرسائیکل لے کر بآسانی وہاں سے فرار ہوگئے ، انہوں پولیس سے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش نیو سریاب تھانہ عملہ کر رہا ہے مگرتاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے پر اہل علاقہ نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو چوروںکے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیا ہے متعلقہ پولیس تھانے کے عملے کے غفلت کی وجہ سے یہ واقعہ رونماہواہے اوراب تک واقعے میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان ، ایس ایس پی آپریشنزکوئٹہ ودیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈائون کرکے شہریوں کے جان ومال کوتحفظ فراہم کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں