کوئٹہ میں کینسر، مرگی سمیت کئی امراض کی ادویات غائب، مریض مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

کوئٹہ: کوئٹہ میں کینسر ، مرگی اور بخار سمیت کئی امراض کی ادویات مارکیٹ سے ناپید ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ، جبکہ مختلف امراض کی ادویات بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں،کوئٹہ میں کینسر ،مرگی ،گردے ، ڈائیلسز، تھیلیسمیا اور بخار سمیت کئی امراض کی ضروری ادویات مارکیٹوں سے غائب ہوگئی ہیں ،مریض مہنگے داموں بلیک میں ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے میڈیکل اسٹورز میں کینسر ،مرگی ،گردے ڈائیلسز ،تھیلیسمیا اور بخار سمیت کئی امراض کی ضروری ادویات دستیاب نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو ادویات نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس کے علاوہ سی ٹی اسکین میں استعمال ہونے والا انجیکشن جو عام میڈیکل اسٹورز پر 3 ہزار روپے کا فروخت ہوتا تھا اب وہ انجیکشن بلیک میں 7 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ عام بخار کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی پیناڈول گولی بھی میڈیکل اسٹورز میں بہت کم مقدار میں دستیاب ہے ، یہ ادویات نہ صرف میڈیکل اسٹورز سے غائب ہیں بلکہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی دستیاب نہیںجس سے شہریوں کو علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں