منشیات ناسور کی شکل اختیار کر چکی ہے,میرعبدالرف مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماسابق ایم این اے میرعبدالرف مینگل نےمرکزی پریس ریلیزمیں نوشکی میں منشیات مافیاکی بزدلانہ حملہ میں نوجوان طالب علم سمیع للہ مینگل شہیدکی شہادت پرشدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ جرات بہادری کےساتھ مافیا کےخلاف آوازبلندکی نوشکی شہر سمیت بلوچستان میں منشیات کےذریعے نوجوانوں کوقومی بےگانگی کی طرف مائل کرنےکی روش میں انتظامیہ کاکرداربھی معنی رکھتی ہے جب نوشکی جیسے علم ادب فکر نظریہ تعلیم کتاب سے محبت رکھنے کا جرم تشددمنشیات اورمافیا بن جائے تاکہ صحت مندرجحانات کومقید بنایاجائے توسمیع مینگل جیسے نوجوان قوموں کی خودداری اورمستقبل کےلئے جان نچاورکرتے ہیں منشیات ایک لعنت ہے اوراس سے وابستہ قوتیں انسانیت کے دشمن ہے ایک کان بچانے والا پوری انسان بچاتاہے توسمیع مینگل کی شہادت سے کئے معصوم اس لعنت کی محفوظ توہوگئے لیکن حقیقی منزل کاسفراورشہادت کارتبہ ہرکسی کونصیب نہیں ہوتااس کے فیملی کی دکھ اوراس ناگہانی واقع سے کھرب کی زندگی سے دوچارہیں لیکن قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی منشیات کی کاروبارمیں شامل تمام حصہ داروں کوانسانیت کاقاتل تصورکرتے ہوئے ان کےخلاف سخت اقدام اٹھایاجائے منشیات جو ناسور کی شکل اختیار کر چکی ہے اس کے خاتمے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتیں گے سمیع اللہ مینگل بہادری ثابت قدمی سے ایسے لوگوں کی نشاندہی کی وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی ۔