کوئٹہ، پولیس کارروائیوں میں دو خواتین منشیات فروشوں سمیت9 ملزمان گرفتار

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے مطلوب اشتہاری ملزمان، دو خواتین منشیات اسمگلروں سمیت9 ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی آئی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر ، ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر نیو کچلاک پولیس نے ایس پی صدر ڈویژن عدیل اکبر گجر کی نگرانی میں ایس ایچ او جمیل الرحمن کاکڑ نے دیگر عملے کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر تین ملزمان حسن علی، ملزمہ شاہدہ، اور تاج بیگم کے قبضے سے مجموعی طور پر 10کلو چرس برآمد کر کے قبضے میں لے لی اسی طرح سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ گاڑی برآمد کر کے 4ملزمان اعجاز، محمد قاسم ، اختر محمد اور ظفراحمد کو گرفتار کر لیا اس کے علاوہ سول لائن پولیس نے اشتہاری ملزم شمس الدین کو جبکہ کیچی بیگ پولیس نے مطلوب ملزم آزاد کو گرفتار کرلیا پولیس نے تمام ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں