نوشکی کے علاقے کیشنگی سے دو افراد کو اغوا کرلیا گیا

نوشکی (انتخاب نیوز) نوشکی سے دو افراد کو اغوا کرلیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر زاہد شاہوانی کے مطابق کیشنگی کے علاقے کلی بلغانی کے رہائشی سفیر احمد ا ور لیاقت ہوٹل سے موٹر سائیکل پر اپنے گھر کلی بلغانی جارہے تھے، راستے میں پک اپ میں سوار نامعلوم افراد نے انھیں موثر سائیکل سے اتارکر اپنے ہمراہ لے گئے تاہم اغوا کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیویز مغویوں کے بازیابی کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں