بلوچستان میں گیس و بجلی چوری کی روک تھام، گھریلو، کمرشل اور سرکاری میٹرز کی چھان بین ہوگی

کوئٹہ : وفاقی حکومت کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں گیس و بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا پہلے مرحلے میں کوئٹہ و اطراف کے کمرشل گھریلو اور سرکاری محکموں کے میٹرز کی چھان بین کی جائے گی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے گیس و بجلی چوروں کیخلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کااعادہ کرلیا ہے اور اس ضمن میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق گیس چوروں کیخلاف کارروائی میں سوئی گیس حکام کے ساتھ ایف آئی اے حکام بھی تعاون کریں گے انہیں بھی اس سلسلے میں خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اس وقت صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر گیس چوری کی جارہی ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ گیس کمپنی کو ریکوری کوئٹہ گردونواح سے ہوتی ہے اندرون صوبہ سے ریکوری نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ کوئٹہ کے اطراف کے علاقوں میں بھی میٹرر ریڈر جانے کتراتے ہیں ذرائع نے بتایا کہ نواحی علاقے تو کجا شہر کے وسطی اور پوش علاقوں کے صارفین سے بھی اپنے میٹرز بند کرارکھیں ہیں جس کی وجہ سے گیس کمپنی کو سالانہ کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سوئی گیس حکام نے اس سلسلے میں بتایا کہ گیس چوروں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن شروع کردیا ہے اور گیس چوروں کیخلاف سوئی گیس ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں