2ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا مرکزی ملزم مظہر عباس گرفتار

لاہور : اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم مظہر عباس کو گرفتار کرلیا جسے عدالت میں پیش کر کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم کو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین ٹاسک فورس برائے خوراک بنا رکھا تھا، ملزم نے تین سال میں 2 ارب روپے سے زائد کرپشن کی۔فلور ملز سے 645روپے والا آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1100 روپے میں فروخت کرتا رہا ، ملزم مظہر عباس کو روزانہ 2ہزار سے 5 ہزار تھیلا آٹا زبردستی ملتا تھا،ملزم روزانہ دس سے 25لاکھ روپے کی تین سال تک کرپشن کرتا رہا ، اینٹی کرپشن ملتان نے محکمہ خوراک کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ملزم سابق ایم این اے زین قریشی کا فرنٹ مین تھا۔ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں