اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم نے نوٹس لےلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچنے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد بنیادی ضرورت کی اشیا کی قیمت بھی کم ہونی چاہیے تھی لیکن بینادی اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز قیمتوں میں کمی کے لیے ذمہ داری پوری کریں، گندم کی نئی فصل کے مارکیٹ میں آنے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ بھی بلاجواز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں