کراچی: پرائیویٹ سکولز ایکشن کمیٹی نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

کراچی: : پرائیویٹ سکولز ایکشن کمیٹی کے سربراہان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیحات میں تعلیم شامل نہیں، سکول مالکان نے کورونا وائرس کے آرڈینینس کو چیلینج کرتے ہوئے سکول ایس او پیز تیار کر لی ہے، اب پندرہ جون سے اسکول کھول دیئے جائینگے۔

کراچی پریس کلب میں پرائیویٹ سکولز ایکشن کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ سکول کے مسلسل بند رہنے سے ہمارے اساتذہ کرام اور ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ پہنچی ہے۔ ہمارے لئے بجلی بل اور سکول کا کرایہ دینا بھی محال ہے۔

انھو نے کہا کہ ہم نے کوویڈ نائنٹین کے آرڈینینس کو بھی چیلینج کر دیا ہے۔ دوران پریس کانفرنس صحافیوں کی جانب سے جب ایڈوانس سکول فیسوں کے حوالے سے سوالات کی بوچھاڑ ہوئی تو کمیٹی سربراہان کے پاس کسی بھی سوال کا کوئی معقول جواب نہ رہا، جس پر تمام کمیٹی سربران بات گھماتے دکھائی دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں